کسٹمز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی 17لاکھ روپے مالیت کاغیر ملکی سامان ضبط

69

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) کسٹمز نے خفیہ اطلا ع پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 17لا کھ روپے ما لیت کا غیر ملکی کپڑا ،ٹا ئر ، چا ئے کی پتی اور دیگر سا مان کی اسمگلنگ کی کو شش ناکام بناکر سامان ضبط کرلیا، سامان اندرون ملک اسمگل ہو نا تھا۔ ڈپٹی کلکٹر عاصم رحمن نے کہا کہ تما م چیک پوسٹوں پر ہر قسم کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کی تلا شی لی جا رہی ہے تا کہ مکمل طو ر پر اسمگلنگ کا خا تمہ کیاجا سکے ۔