کوئٹہ ،کشمیریوں پربھارتی جارحیت کیخلاف شہر بھر میں احتجاجی ریلیاں

43

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی جارحیت اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے بھر میںحتجاجی مظاہروں اور ر یلیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔کو ئٹہ میں زرغون روڈ کے امداد چوک سے ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء مختلف شاہراہوں پر گشت کے بعد پریس کلب پہنچے جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے واضح ہوا کہ کشمیر کا حل اب مذاکرات سے ممکن نہیں ۔پاکستان کے عوام آزادی کی تحریک میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ، مظاہرین نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے ۔اس سلسلے میں صوبے کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔جس میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔