ملزمان حوالگ?، پا?ستان ?ا برطان?? س? برابر? ?? سطح پر اقدامات ?رن? ?ا مطالب?

248

حکومت پاکستان نے برطانیہ سے ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانیہ پر واضح کردیا گیا ہے کہ ملزمان کی حوالگی اور رسائی کے معاملے پر برابری کی سطح پر اقدامات کئے جائیں ۔

زرائع کے مطابق حکومت نے عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئےکراچی سے گرفتار کئے جانے والے اہم ملزم معظم علی تک برطانیہ کو رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ سے ملزمان کی حوالگی کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں کیاجائےگا۔

ذرائع کےمطابق پاکستان نےبرطانیہ پرواضح کیا ہے کہ ملزمان کی حوالگی اور رسائی کے معاملے پر برابری کی سطح پر اقدامات کئے جائیں گے۔

اس سےقبل ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئےبرطانیہ نےملزم معظم علی،محسن اور کاشف کی حوالگی کامطالبہ کر رکھاہے۔

جبکہ پاکستان نے برطانیہ سے دہشتگردی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث بلوچ علیحدگی پسندوں تک رسائی دینےکامطالبہ بھی کیا۔