مستونگ: موٹرسائیکل سوارپر فائرنگ سے خاتون سمیت2افراد زخمی

62

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نا معلوم مسلح افراد کی موٹر سائیکل پر فائرنگ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ میں نا معلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کا بتا یا جاتا ہے مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔