زمبابو? ??م ?ا ?مت و حوصل? قابل تعر?ف ??، شا?د آفر?د?

288

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے دورہ پاکستان پر زمبابوے ٹیم کی ہمت اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کے آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پھر سے بحال ہوگئی جس پر بے حد خوشی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود زمبابوے ٹیم کا پاکستان آنا بڑے حوصلے اور ہمت کی بات ہے، زمبابوے ٹیم کی جرات قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے ٹیم نے پاکستان آکر کرکٹ کے شائقین کو خوش کردیا ہےاور میرے لیے یہ خوشی کا لمحہ ہے کہ 6سال بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔

دوسری جانب ون ڈے ٹٰم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ زمبابوےٹیم کے خلاف کھیل کر نوجوان کھلاڑیوں کو خوابوں کی تعبیر ملے گی جنہوں نے اب تک ہوم گراؤنڈ پر کسی بین الاقوامی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ میچ نہیں کھیلا۔