ا?گز?? ?? ملازم?ن ?و تفت?ش ?? بعد چ?و? د?ا گ?ا

259

جعلی آن لائن ڈگریاں فروخت کرنے والی آئی ٹی کمپنی “ایگزیٹ”کے گرفتار ملاز مین سے ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد ایف آئی اے نے فراڈ کمپنی کے تمام  عملے کو چھوڑ دیا ہے۔

گزشتہ روزروالپنڈی، کراچی اور روات میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیے گئے ایگزیٹ کے 40 سے زائد ملازمین سے وفاقی تحقیقاتی ادارے نےابتدائی بیانات قلمبند کیے ہیں جس کے بعدملازمین کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ملازمین کو تفتیش کے لیے دوبارہ بلایا جاسکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کے دفاتر سے قبضے میں لیے گئے کمپیوٹر کی جانچ پڑتال کے لیے فرانزک ماہرین کو طلب کیا گیا ہے اور لیبارٹری بھیجنے تک کمپیوٹرز کو نہیں کھولا جائے گا۔