شمال? وز?رستان م?? 13د?شتگرد?لا?،5???ان? تبا?

218

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 13دہشت گردہلاک جب کہ ان کے 5ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دتہ خیل میں بدھ کی صبح دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔فضائی بمباری کے نتیجے میں 13دہشت گرد مارگئے جب کہ ان کی 5کمین گاہیں بھی تباہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ڈرون حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک کی کارروائیوں میں سیکڑوں دہشت گرد مارے اور اسلحہ بارود تباہ کردیا گیا ہے۔