اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری اور پاکستانی بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں ۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے”پندرہ اگست یوم سیاہ” پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے جس میں پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔
#15AugustBlackDayForHumanity #15AugustBlackDay #India the biased and killer state. pic.twitter.com/yUU83tntlC
— Chudry Sadam (@sadamChodry) August 15, 2019
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی میں قابض فوج کے مظالم کے خلاف پاکستان نے 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی سرکاری سطح پر یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔
India will see and will not be able to do anything when ISI markhors will show their card of Ace.our army is our pride.#15AugustBlackDay pic.twitter.com/1h7JNN4ISM
— M.Kamran Sial (@MKamranSial1) August 15, 2019
پندرہ اگست کو قابض بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کے خلاف آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے شہروں، دیہاتوں اور گلی محلوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
ملک بھر میں سیاہ پرچم لہرائے جائے رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ٹوئٹر ہینڈلز پر سیاہ پرچم لگادیا ہے ،سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کا 73 واں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے’یوم یکجہتی کشمیر’ کے طور پر منایا گیا تھا۔
شاہراہوں اور بازاروں میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ کشمیر کے پرچم بھی لگائے گئے جبکہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات منعقد کی گئیں۔