مظفرآباد میں حزب المجاہدین کے تحت بھارت مخالف ریلی

59

مظفرآباد(صباح نیوز )بھارت کے یوم آزادی کو ریاست بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا،دارلحکومت مظفرآباد میں حزب المجاہدین جموں کشمیر کے زیراہتمام بھارت مخالف بڑی عوامی ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت۔بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے دن کا آغاز۔کشمیری عوام نے سیاہ غبارے اور سیاہ پرچم ہوا میں چھوڑے۔مظاہرین نے بھارت کے پرچم پر اپنی مذمتی تحریریں بھی درج کی۔ اقوام متحدہ سے کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ شہر بھارت
مخالف نعروں سے گونج اٹھا۔ شرکاء نے آزاد جموں کشمیر اور جہاد کے نعروں سے شہر کی فضاء کو لرزاں کیے رکھا، ریلی میں شریک لوگوں نے سیاہ پرچم اٹھا کر بھارت کیخلاف نفرت کا اظہار کیا، ریلی میں شریک لوگوں نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کیخلاف جہاد جاری رکھنے اور شہداء کو تحسین کے جملے درج تھے۔ریلی کی قیادت نائب امیرحزب المجاہدین سیف اللہ خالد، شمشیر خان حزب کمانڈ کونسل کے رکن عبداللہ ملک، محمداعظم غازی، محمد اصغر رسول، حریت ممبران اشتیاق حمید، مشتاق السلام، پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، سیکرٹری کشمیر سیل منصور قادر ڈار نے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حزب المجاہدین کے نائب امیر سیف اللہ خالد نے کہا کے بھارت نے جموں کشمیر کے عوام کی آزادی کو برسوں سے غصب کیا ہوا ہے، ہم بھارت کے جبری فوجی قبضے کیخلاف گزشتہ3 دہائیوں سے عسکری محاز پر نبرد آزما ہیں، بھارت کے ظلم ناانصافیوں اور دھوکہ دہی نے جموں کشمیر کے عوام کو مزاحمت کے لیے مجبور کیا۔ جموں کشمیر کے عوام اس بات کو جان چکے ہیں کہ بھارت کو کشمیر کی سرزمین چاہیے اسے کشمیری عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ بھارت نے جموں کشمیر میں 35A کوختم کرکے جہاں ریاست کے مسلم تشخص کو اقلیت میں بدلنے کی سازش رچائی ہے وہیں بھارت نے اس اقدام سے اقوام متحدہ کے قوانین، قراردادوں اور اصولوں کی نفی کی ہے۔ ہم اس بات کو صاف طور بتانا چاہتے ہیں جب تک بھارت کا ایک بھی فوجی جموں کشمیر کے کسی بھی حصے پر قابض رہے گا تو ہماری مربوط، ریاست گیر عسکری جدوجہد بھارت کیخلاف ہر جگہ ہر وقت جاری رہے گی۔
حزب المجاہدین ریلی