بھارت کیخلاف، یوم سیاہ پر جماعت اسلامی راولپنڈی کی احتجاجی ریلی

79

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی درندگی کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر جماعت اسلامی پی پی 12کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کی قیادت نائب امیرضلع راولپنڈی چودھری عطا ربانی ، امیرزون پی پی 12امتیازعلی اسلم، زونل سیکرٹری ابوحماد اسرار، رہنماجے آئی یوتھ طارق محمود عباسی،ضلعی سیکرٹری جماعت اسلامی آزاد کشمیرخالدعمران خالد سمیت دیگر سیاسی،دینی وسماجی رہنماؤں نے کی،شرکانے بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے، اس موقع پر مقبوضہ کشمیرکے عوام کے حق اوربھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج موسم کی شدت کے باوجود پوری دنیا میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی بھارت کے خلاف سڑکوں پریوم سیاہ منارہی ہے،مقبوضہ کشمیرکے عوام کے تحفظ اورآزادی کیلیے ہمیں برستی گولیوں میں کھڑا ہونا پڑا تواس سے بھی گریزنہیں کریں گے۔کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،ہمیں عالمی برادری اورمسلم حکمرانوں سے کوئی خیرکی امیدنہیں اقوام متحدہ عالمی غنڈوں اوردہشتگردوں کوتحفظ دینے والا کلب ہے،نام نہادانسانی حقوق کی تنظیمیں بھی عالمی طاغوت کے شکنجے میں ہے،بھارت نے 370کا خاتمہ کرکے کشمیر ی قوم پر احسان کیا ہے ا ب مقبوضہ وادی میں جہاداوربھارت کے خلاف مزاحمت تیزترہوگی اوروہ وقت دورنہیں جس طرح امریکہ، افغانستان سے نکلنے کیلیے طالبان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے اسی طرح نریندرموذی جیسا شیطان کشمیری قیادت سے محفوظ راستے کی بھیک مانگے گا۔