“سانح? صفورا ?? ملزمان ?? ما?? پور س? گرفتار?،اعل?? تعل?م ?افت? ???”

243

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سمیت چاروں مبینہ ملزمان کو ماڑی پور کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔

گزشتہ روز نوابشاھ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ  کراچی میں اسماعیلی برداری کی بس پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

محکہ انسداد دہشت گردی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حملے کے ماسٹر مائنڈ طاہر اور اس کے تین ساتھیوں کو ماڑی پورسے گرفتار کیا گیا۔چاروں ملزمان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور ان کی عمریں 25سے 30سال کے درمیان ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم طاہر کا بھائی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔