درخت ب?? بجل? پ?دا ?رن? لگ?

279

پیرس: فرانسیسی انجینئر نے ایک ایسا مصنوعی درخت تیار کیا ہے جو کہ ہوا سے بجلی پیدا کرسکتا ہے

وائنڈ ٹری نامی اس درخت کو جیروم نامی سائنسدان نے تیار کیاہے اس کے مطابق مجھےمصنوعی درخت کا خیال اس وقت آیا جب میں ایک روز گھر کے قریب واقع قدرتی درخت کے پاس سے گزرا تو اس وقت میں نے مشاہدہ کیا کہ ہوابند ہونے کے باوجود پتوں میں تھر تھراہت ہورہی ہے پس اسی خیال کو زہن میں رکھتے ہوئے درخت سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا۔

اس مقصد کے لئے جیروم نے گیارہ میٹر لمبا ایک مصنوعی درخت تشکیل دیا جس میں چھ درجن کے قریب انتہائی تیز بلیڈ استعمال کئےدرخت کے آخری حصے میں ٹربائن نصب کئے گئے ہیں جیسے ہی ہوا چلے گی درخت کے نیچے نصب ٹربائن سے بجلی پیدا ہونا شروع ہوجائے گی

انجینیر کے مطابق یہ صرف 4.5 میڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا سے بجلی پیدا کرسکتا ہے اور 2017 تک یہ مارکیٹ میں دستیاب ہوگا اس کی تعارفی قیمت 500۔23 ڈالر رکھی جائے گی۔

جیروم نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کی استطاعت میں مذید اضافہ کرتے ہوئے اس سے چارجنگ گاڑیاں، کھانا گرم کرنے والے اوون اور دیگر اشیاء کو بجلی فراہم کی جاسکتی ہے ۔