سند? ?ون?ورس?? م?? سانپ ?? ?سن? ?? و??س?ن ت?ار

271

کراچی : یونی ورسٹی آف سندھ کے بائیو کیمسٹری کے شعبے میں محققین نے سانپ کے ڈسنے کے بعد انسانی زندگی کو بچانے والی ویکسین تیار کر لی ہے ، ویکسین کو اینٹی اسنیک وینم کا نام دیا گیا ہے ۔

سندھ یونی ورسٹی میں واقع سیرولاجی لیبارٹری کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم الحق کے مطابق اس ویکسین کو آسٹریلوی سائنسدان شین ڈیلفائن نے بھی نہایت کامیاب اور موثر قرار دیا ہے ۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اسٹریجک انالسٹ شین ڈیلفائن ان دنوں سندھ یونیورسٹی کے دورے پر ہے ان کو دورے کی دعوت پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم الحق نے دی تھی

وائس چانسلر سے ملاقات کے بعد شین ڈیلفائن نے اس ویکسین کو سانپ کے ڈسنے کے بعد انسانی زندگی کے لئے اہم پیش رفت قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس کی قیمت کم سے کم رکھی جائے تاکہ عوام کو زیادہ ریلیف مل سکے ۔

واضح رہے کہ سندھ کے دور دراز علاقوں خصوصا تھرپارکر، مٹھی، اسلام کوٹ ، چھوڑ اور دیگر علاقوں میں سانپ کے ڈسنے کے واقعات عام ہے اسلئے مقامی لوگ فوری طبی امداد اور اسپتال میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث انتقال کرجاتے ہیں ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاؤ یونیورسٹی اور لیاقت یونیورسٹی آف سائنسز کے طلبا بھی اسی قسم کی ایک ویکسین تیار کر چکے ہیں۔