مچھروں کی بہتات سے شہری راتیں جاگ کرگزارنے پرمجبورہیں

54

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 کے امیر میاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندگی اورغلاظت کی بھرمارسے مچھروںکی بہتات میں اضافے کے باعث شہری راتیں جاگ کرگزارنے پرمجبورہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موسم برسات میں ہونے والی بارشوں کے باعث شہریوں حلقوںبالخصوص دارالسلام کالونی،مدینہ ٹائون،شیخوپورہ روڈاورجڑانوالہ روڈ کے گردنواح کی بستیوں میں جگہ جگہ گندگی اورغلاظت کے ڈھیروں کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافے کی بدولت شہری سخت ذہنی اذیت کاشکار نظرآتے ہیںمچھروںکو تلف کرنے کیلیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اقدامات کہیں نظرنہیں آتے جسکی وجہ سے مکینوںکاکوئی پرسان حال نہیںجبکہ ملیریا اور بخارمیں مبتلا ہونے والے غریب افرادمہنگے اسپتالوں میں علاج معالجہ کروانے کی سکت نہیں رکھتے۔ مجبوری کی حالت میں متاثرہ افراد عطائیوں کاشکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلیوںاوربازاروںمیں کھڑا پانی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ شہری اوردیہاتی علاقوںکی مکینوںسے سوتیلی ماں جیساسلوک کئی دہائیوںسے جاری ہے ،جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے ڈی سی فیصل آباداورمتعلقہ محکموںکے افسران بالاسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔