زرعی ادویات زرعی مشینری پر خصوصی سبسڈی پیکیج کا اعلان کرے

87

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)کسان بورڈ کے ڈویژنل صدرعلی احمدگورایہ نے کہا ہے کہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی شعبہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ کاشتکاروں کی پیدواری لاگت کم کرنے کے لیے بیجوں اور کھادوں پر سبسڈی دی جائے معیشت کی بہتری، برآمدات میں آضافہ کے لیے زراعت کو ترجیحات میں پہلے نمبر پر رکھا جائے تمام کھادوں زرعی ادویات زرعی مشینری پر خصوصی سبسڈی پیکیج کا اعلان کیاجائے اور زرعی قرضہ کی شرح مارک اپ کم سے کم کی جائے جعلی زرعی ادویات اور دو نمبر کھادوں کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف بِلا امتیاز کریک ڈائون کیا جائے۔کپاس کے کاشتکاروں کی مشکلات کے حل اور کپاس کے مقرر کردہ ہدف کے حصو ل کے لیے ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے دباو پر کسانوں کو دی جانے والی سب سڈی ختم کی گئی ہیںجس سے شعبہ زراعت تباہ ہو جائے گی۔ترقی پزیر ممالک بھی اپنے کسانوں کو سہارا دینے کیلیے سب سڈی دیتے ہیں۔ اس لیے کاشتکاروں کیلیے دی جانے والی بجلی، کھادوں ، زرعی ادویات،مارکیٹنگ،مشینری اور دیگر اشیا پر دی جانے والی سب سڈی ختم بحال کی جائے۔