ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور، پاکستان5G سروس کا کامیاب تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 5G ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان میں مختلف کمپنیاں کام کررہی ہیں،لیکن اب چینی ٹیلی کام کمپنی کو اس سلسلے میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے ،ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا،جس کے بعد ملک بھرمیں جلد سروس کا آغاز کردیا جائےگا۔ پاکستان 5G سروس کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کو پاکستانی صارفین کے استعمال میں لانے کیلئے کچھ وقت درکار ہوگا کیونکہ موبائل سیٹس کی ہارڈ ویئر ٹیکنالوجی کو 5G ٹیکنالوجی سے منسلک کرنا ہوگا اور پاکستان میں کروڑوں کی تعداد میں موبائل فونز صارفین ہیں۔