کشمیر میں حالات معلوم پر نہیں آئے ،بی بی سی نے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی

54

سرینگر (اے پی پی) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھارتی حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بھارتی دعوے میں کوئی صداقت نہیں ، سیکورٹی اہلکار
رات کے اوقات میں گھروں پر چھاپے مار کر نوجوانوں کو گرفتار کر رہے ہیں، اہلکار اپنی گاڑیاں کچھ فاصلے پر کھڑا کر کے گلیوں میں پیدل آتے اور چھوٹے بچوں کو مارتے ہیں، جہاں سیکورٹی فورسز تعینات نہیں وہاں بھی کوئی شخص نظر نہیں آتا، 5 اگست کے بعد سے 4000 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، حکام گرفتاریوں کے اعدادوشمار کے بارے میںسوال کو مسلسل 10روز سے ٹال رہے ہیں ،بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے خدشے کے باعث لوگ مسلسل خوف کی کیفیت میں ہیں۔
بی بی سی