امسال پچھلے سال کی نسبت سے زیادہ کھالیں جمع ہوئی ہیں ،سید عارف شیرازی

120

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب 30 اگست کو بعد نماز مغرب راولپنڈی پریس کلب میں ہو گی۔ جس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم مہمان خصوصی ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی ؒ بلڈنگ میں زونل اُمراء کے ماہانہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس اجلاس میں دعوتی ٗ تنظیمی ٗ تربیتی اور موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید عارف شیرازی نے کہا کہ امسال پچھلے سال کی نسبت سے زیادہ کھالیں جمع ہوئی ہیں تاہم اس دفعہ ریٹ کم تھا ۔ تفصیلات کے مطابق زون پی پی 11 نے 1485 ٗ زون پی پی 14 نے 1300 ٗزون پی پی 15 نے 288 ٗزون پی پی 16 نے 840 ٗزون پی پی 17 نے 978 اور زون پی پی 18 نے 250 کھالیں اکٹھی کی ہیں۔الحمد للہ ! ہر جگہ ہمارے کارکنان نے بڑی محنت اور جانفشانی سے کام کیا ہے۔ اللہ کریم ان کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائیں ۔سید عارف شیرازی نے کہا کہ تمام زونل اور یوسی اُمراء اپنے اپنے حلقوں میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔پنجاب حکومت نئی حلقہ بندیوں سمیت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑی تیزی کے سات کام کر رہی ہے۔ کسی بھی وقت نئے بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہو سکتا ہے۔