روم ، ت?ونس م?وز?م پرحمل? ?رن? والاماس?ر مائن? گرفتار

260

روم: تیونس میوزیم پرحملےمیں ملوث موراکو کےشہری کو اطالوی پولیس نےگرفتارکرلیا، مارچ میں ہونے والے حملے میں 21 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی پولیس نے تیونس میوزیم پرحملےمیں ملوث موآراکو کے شہری ٹوئل عبدالمجید کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا

اس پر الزام ہے کہ تیونس میوزیم کے حملے میں ملوث پایا گیا ہے ۔ تیونس پولیس نے حملے کے شبہے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا تاہم مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی حملے کا ماسٹر مائنڈ ہماری گرفت میں نہیں آیا ہے ۔

واضح رہے کہ اٹھارہ مارچ کو تیونس میوزیم  پرحملے میں 21 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تیونس کی ایک اسلام پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمےداری قبول کی تھی ۔