ملتان میں کل ہونے والے صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ڈی سی او ملتان کے مطابق پی پی 196میں کل ہونے والے الیکشن میں مقامی سطح پر عام تعطیل ہوگی۔انتخابات کے سلسلے میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت اسلحہ کی نمائش ، جلسہ جلوس اور ریلیاں نکالنے پٌر پابندی ہوگی۔
ڈی سی او کا کہنا ہے کہ انتخات کو پرامن بنانے کے لیے سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں اور پولنگ اسٹیشن پر پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات رہے گی۔