ایف آئی اے کی ٹیم نے راولپنڈی میں ایگزیکٹ کے دفاتر میں تلاشی کے دوران چار کمپیوٹرز ، ڈیٹا میموری کارڈز اور دستاویزات قبضے میں لے لیں ۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق جعلی ڈگری اسکینڈل میں مزید تفتیش کے سلسلے میں ایف آئی اے کی ٹیم نے راولپنڈی میں ایگزیکٹ کے دو دفاتر میں کارروائی کرتے ہوئے چار کمپیوٹرز ، ڈیٹا میموری کارڈز اور دستاویزات کو قبضے میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق کارروائی ایگزیکٹ کے کال سینٹرز میں کی گئی ہے۔