س?ن?? اجلاس ، اپوز?شن ن? س?س بل مسترد ?ر د?ا

216

سینیٹ اجلاس سے اپوزیشن جماعتوں سیس بل کو مسترد کرتے ہوئے واک آؤٹ کر گئیں ۔

سینیٹ اجلاس میں حکومت کی طرف سے سیس بل پیش کیا گیا جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کردیا اور سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر گئیں۔ واک آؤٹ کرنے والی جماعتوں میں تحریک انصاف ، ایم کیو ایم ، اے این پی اور ق لیگ شامل ہیں ۔ واک آؤٹ کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے تاج حیدر بھی شامل تھے ۔ ارکان کا کہنا تھا صوبوں کو گیس کی خریداری کا اختیار ہونا چاہیے کیونکہ وسائل پر پہلے صوبوں کا حق ہے ۔ ایم کیو ایم کی سینیٹر خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا جی آئی ڈی سی بل کی قومی اسمبلی سےمنظوری ایک سفاک عمل ہے، سندھ 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے اور اسے اتوار کو گیس نہیں دیتے، پنجاب 4 فیصد گیس پیدا کرتا ہے اور استعمال 64 فیصد کرتا ہے۔