پی سی بی نے پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے لئے نیا ایس او پی جاری کردیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے لئے نیا اسٹینڈراوپریٹنگ پروسیجر جاری کردیا ہے ۔ نئے ایس او پی کے تحت شائقین کو میچ شروع ہونے سے تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم میں داخل ہونا ہو گا ۔ اور میچ کے تین گھنٹے بعد تک اسٹیڈیم رکنا پڑے گا ۔ پی سی بی کے مطابق ٹیموں کی اسٹیڈیم میں آمد اور واپسی تک شائقین کو آمد و رفت پر پابندی ہو گی ۔