پا? تر?مانستان تجارت ?و فروغ د?ا جائ? گا،وز?راعظم

264

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا دونوں ممالک علاقائی تعاون پر یکساں سوچ رکھتے ہیں۔
ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں وزیراعظم نواز شریف نے ترکمانستان کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا علاقائی تعاون پر دونوں ممالک کی سوچ یکساں ہے بھائی چارے کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطے بڑھائے جائیں گے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا ہم دونوں ممالک میں باہمی تجارت اور سیاحت کو بڑھایا جائے گا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا ہم تمام ہمسائے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے شاندار مواقع موجود ہیں ۔

اس سے پہلے آزادی چوک پہنچے پر ترکمانستان کے صدر نے وزیراعظم نواز شریف کا شاندار استقبال کیا ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گی ۔ وفاقی وزراء خرم دستگیر ، خواجہ آصف ، وزیر مملکت جام کمال ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیراعظم کے پولٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔