خطے میں قیام امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو ہو چکا ہے

78

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم سیدحسن بلال ہاشمی اورجنرل سیکرٹری برادرحسیب خالدنے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو ہو چکا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ محض زمینی اور سرحدی نوعیت کا نہیں بلکہ یہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کا مسئلہ ہے اور برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ کشمیریوںکی حمایت جاری رکھے گی۔ کشمیر ی عوام نے تاریخ ساز جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں۔آج مقبوضہ کشمیر کے گھر اور بستیاں اجڑ چکی ہیں،کشمیریوں نے آزادی کیلیے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ۔ کشمیر میں دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جس کے ہاتھ لاکھوں کشمیریوں کے خون سے رنگین ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنمائوںنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکمران امریکا یا استعماری قوتوں کی طرف دیکھنے کے بجائے اللہ اور رسولؐ کے احکامات کو دیکھتے ہوئے دلیرانہ فیصلے کریںاور مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنی افواج کو داخل کریں اور جہاد کا اعلان کریں نوجوان پاکستانی طلبہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔