حکام کا کہنا ہے کہ چین میں آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور رواں سال میں آن لائن تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد 232ملین تک پہنچ گئی ہے،جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
چائنہ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 27.2فیصد افراد انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیم حاصل کررہے ہیں،رپورٹ کے مطابق آن لائن تعلیم کے ذریعے دیہاتوں میں تعلیم پہنچ رہی جبکہ دیہی سکولوں میں وسائل کی کمی جیسے مسائل پر بھی قابو پایا جارہا ہے،رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں 61.2فیصد افراد انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں۔