اقوام متحدہ تنازع کشمیرپر ثالثی کیلیے آگے آئے،صدر آزاد کشمیر

73

حویلی(صباح نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری ہندوئوں کو آباد کر کے اور مقبوضہ ریاست کو اپنی نو آبادی بنا کر اسے دریائے اردن کا مغربی کنارہ بنانا چاہتا ہے لیکن اسے یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اسرائیل ہے اور نہ ہی مقبوضہ جموں وکشمیر فلسطین ہے،کشمیری عوام اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے خون کا آخری قطرہ بہانے کے لیے تیار ہیں۔ اقوام متحدہ تنازع کشمیر کے ایک فریق کی حیثیت سے ثالثی کے لیے آگے آئے اور اس دیرینہ تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو دربار عالیہ بساہاں شریف میں پیر ولایت شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی متنازع حیثیت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے جسے مقبوضہ کشمیر ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام تسلیم نہیں کرتے، بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
صدر آزاد کشمیر