حنیف عباسی کی منجمد اثاثے بحال کرنے  کی درخواست پر سماعت 18ستمبر تک ملتوی

94

راولپنڈی(آن لائن)انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے مسلم لیگ(ن) کے راہنما محمد حنیف عباسی کی جانب سے دائر منجمد اثاثے بحال کرنے کی
درخواست پر سماعت 18ستمبر تک ملتوی کر دی ہے، عدالت نے ایفی ڈرین کیس کی سماعت کے دوران اے این ایف حکام کی جانب سے محمد حنیف عباسی کے اثاثے منجمد کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے اثاثے منجمد کر دیے تھے۔