فیصل آباد ،ایپکا کی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ریلی

55

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)ایپکا نے کشمیریوںسے اظہاریکجہتی کے لیے کمشنرمحموداحمدبھٹی،سی او کارپوریشن سردارنصیرکی قیادت میں میونسپل کارپوریشن سے اسٹیشن چوک تک ریلی ڈویژنل صدرچوہدری امتیاز احمد تتلہ،جنرل سیکرٹری چودھری ذوالفقارعلی کاہلوں، میونسپل کارپوریشن ایپکاکے چیئرمین عامر اعوان، صدر محمدرضوان گجر،جنرل سیکرٹری شہبازاحمد جٹ، سینئرنائب صدر پنجاب رانامحمداحمد خان،چیئرمین رانایاسرخورشید، میاں مقصودصوفی عبدالحفیظ،وارث گجر، چوہدری جاوید، شاہدامین،قاسم نور، سعادت بلوچ،آصف گل، چودجری قاسم،جمیل خان خٹک،شیخ جمیل،راضون چٹھہ، یٰسین بلوچ،پرویزبسرا،حکیم خان نیازی،تجمل حسین اور دیگر عہدیداران بھی موجودتھے۔مظاہرین نے بینر ز اور کتبے بھی اٹھارکھے تھے جن پربھارتی حکومت کے فیصلے کیخلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے چودھری امتیاز احمدتتلہ نے کہاکہ قائداعظمؒ کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قراردیاہے اورکوئی جسم بھی شہ رگ کے بغیرزندہ نہیںرہ سکتاکشمیرآزادہوکرپاکستان میں شامل ہوگا شہیدوںکا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اورہرمحاذ پرپاکستان کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیارہیں،جنرل سیکرٹری ذوالفقارعلی کاہلوں نے کہاکہ جب بھی پاک فوج نے آوازدی ایپکاکاہرکارکن پاک فوج کاسپاہی بن جائے گا،کشمیریوںپرہونے والے ظلم وستم کا جواب بھارت کودیناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے کشمیر پر جس ثالثی کی پیشکش کی ہے اگر اس کا مقصد کشمیر کے دیرینہ اور بین الاقوامی مؤقف کے بجائے وادی کی بندر بانٹ ہے تو اسے خود کشمیری بھی تسلیم نہیں کریں گے۔ کشمیر پر ثالثی کو اسی صورت تسلیم کیا جائے گا جب اس کا مقصد استصواب رائے کرانااور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیناہوگا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے اس اقدام سے پورا خطہ جنگ کے خطرے سے دوچار ہوگیاہے اور عالمی برادری نے فوری طور پر اپنا کردار ادا نہ کیا تو خطے میں جنگ کی آگ بھڑک سکتی ہے اور پھر یہ جنگ کسی ایک علاقے یا خطے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔