ڈاکٹرز کا ’میڈیکس فار کشمیر مارچ‘ آج ہو گا

88

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )کشمیر میں بھارتی مظالم، مسلسل کرفیو اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف پاکستانی ڈاکٹرز کا نمائندہ ’میڈیکس فار کشمیر مارچ‘ آج 6ستمبر بروز جمعہ، دن 2بجے کلثوم پلازہ تا ڈی چوک منعقد ہو گا۔ مارچ میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) اور دیگر نمائندہ تنظیموں کے علاوہ جڑواں شہروں سے میڈیکل پروفیشنلز اور طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ مارچ کی قیادت پیما انٹرنیشنل ریلیف کے انچارج اور شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد اقبال خان، دیگر ہسپتالوں کے سربراہان اور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کریں گے۔