امر??? ، اسام? ?? دستاو?زات منظر عام پر ل? آ?ا

289

امریکی حکام نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی مزید دستاویزات جاری کی ہیں دستاویزات میں القاعدہ کے لوگوں کی غفلت سے پیش آنے والے واقعات کا بھی زکر کیا گیا ہے ۔

امریکا انٹیلی جنس کی جانب سے 2011 کے ایبٹ آباد آپریشن کے نتیجے میں اسامہ بن لاد ن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات میڈیا کے سامنے پیش کردی مذکورہ دستاویزات 120 صٖفحات پر مشتمل ہے ۔

دستاویزات میں عربی زبان سے کی گئی خط و کتابت کے ساتھ ساتھ انگریزی کتابیں بھی ملی ہیں جو کہ عسکری نظریات اور معشیت پر لکھی گئی تھیں۔

اس کے علاوہ  تھنک ٹینک کی مطالعاتی رپورٹیں، سافٹ ویئر اور دیگر تکنیکی رسائل اور شدت پسند گروہوں کی جانب سے شائع کردہ مواد بھی منظر عام پر آیا ہے ۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں القاعدہ کی لیڈر نے متعدد بار اپنے کمانڈرز کو سیکیورٹی کے لحاظ سے محتاط رہنے کا حکم دیا تھا ایک خط کے زریعے کہا گیا تھا کہ سخت سیکیورٹی کے باعث جہاد کو برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔

حاصل ہونے والی دستاویزات میں اسامہ بن لادن نے القاعدہ کے اہم رہنما کی گرفتاریوں کو کو لاپرواہی کا نتیجہ قراردیا ہے

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما شریف اللہ المصری کی گرفتاری اس لیے ہوئی کہ اس نے لوگوں کے ساتھ ملنے جلنے میں احتیاط نہیں برتی۔

دستاویز کے مطابق ابو زبیدہ کی گرفتاری اس لیے ہوئی کہ اس نے لشکر طیبہ کے ساتھ گہرے تعلقات رکھے یا پھر فون اور انٹرنیٹ کے استعمال میں احتیاط نہیں برتی۔

دستاویزات میں لشکر طیبہ کا دوبار زکر کیا گیا ہے تاہم مصدقہ طور پر ان کے روابط ثابت نہیں ہوسکے

یادرہے کہ امریکہ کی خصوصی افواج نے 2 مئی 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں آپریشن کرتے ہوئے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا۔