مرحل? وار ب?ن الاقوام? ?ر?? م?? واپس? چا?تا?و?، عامر

174

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں پابندی ختم ہونے سے نئی زندگی ملی اب اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں اور مرحلہ وار بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا خواہشمند ہوں۔

ایک انٹرویو میں محمدعامر نے اعتراف کیا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے پانچ سالہ پابندی کا شکار ہونے کے بعد وہ کرکٹ کو تقریباً خیرباد کہہ چکے تھے تاہم اب وہ دوبارہ کرکٹ کے میدانوں میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے میدان میں واپسی کے بعد سے وہ شائقین کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی سے بہت خوش ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سچ ہے کہ بہت سے لوگ ان کی واپسی پر خوش نہیں لیکن بطور کرکٹر ان کی ذمہ داری میدان پر کارکردگی دکھانا اور پاکستانی عوام کو مایوس نہ کرنا ہے۔