قر?باًسا??? ت?ن ?رو? ?ار?? معمول? نقص پر واپس

233

امریکا میں ناقص ایئر بیگ پر قریباً ساڑھے تین کروڑ موٹرکاروں کو واپس کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

 ان ایئر بیگز کو جاپان کی ایک کمپنی تاکاتا نے بنایا تھا۔ الزام ہے کہ اس کمپنی کے ناقص ايئر بیگز کے باعث کم از کم پانچ اموات ہو چکی ہیں اور ایک سو سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

مذکورہ کاروں کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کے ایئر بیگ کے نظام میں خرابی ہے اور اس کو بنانے والی کمپنی نے اس کا اعتراف کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ واپسی کا مطلب یہ ہے کہ کمپنی صارفین سے اپنی خراب مصنوعات واپس لے کر انھیں ٹھیک کرتی ہے اور پھر اسے صارف کو واپس کر دیتی ہے۔