م?رعبدالقدوس بزنجو ن?قائم مقام گورنر بلوچستان ?ا حلف ا??ال?ا

672

ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نےقائم مقام گورنر بلوچستان کا حلف اٹھالیا۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے میر عبدالقدوس بزنجو سے قائم مقام گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ، صوبائی وزرا، مشیروں اور سول حکام کی شرکت کی۔

گورنر بلوچستان کا 17مئی کو بیرون ملک دورے کے باعث عہدہ خالی تھا جب کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی بھی بیرون ملک ہیں۔

گورنر اور اسپیکر کےبیرون ملک ہونے پرعبدالقدوس بزنجو کو قائم مقام گورنر مقرر کیاگیاہے۔