بارا? اوباما ?ا نام گن?ز ب? آف ر??ار?ز م?? شامل

210

واشنگٹن امریکی صدرنے 6 سال بعد اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا تو صرف 24 گھنٹوں میں ان کے 16 لاکھ فالوورز بن گئے جس کے باعث اوباما سب سے کم وقت میں اتنے فالوورز بنانے والے دنیا کے واحد شخص بن گئے ہیں۔

براک اوباما کے ٹویٹر کو POTUS  کا عنوان دیا گیا ہے جس پر امریکی صدر گزشتہ روز 6 سال بعد واپس آئے اور ٹویٹر پر ان کی واپسی کے بعد صرف 24 گھنٹوں میں امریکی صدر کے 16 لاکھ فالوورز بنے جو اتنے کم وقت میں لاکھوں فالوورز بننے کا ایک عالمی ریکارڈ ہے اسی بنا پر ان کا نام گنیزبک آف ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

وہائٹ ہاؤس کےترجمان کے مطابق اس سے قبل صدر اوباما کے ٹویٹس وائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھیجے جاتے تھے تاہم اب نئے اکاؤنٹ پر فعل ہونے کے بعد امریکی صدر نے باضابطہ اپنے ذاتی اکاؤنٹ کی تصدیق کی ہیں ۔ امریکی صدر کو دیئے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اب آئندہ سال نئے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے امریکی صدر بھی یہی اکاؤنٹ استعمال کریں گے۔

پوٹس پریزیڈنٹ آف دی یونائٹیڈ اسٹیٹس کا مخفف ہے اوریہ ٹوئٹس خود صدر اوباما نےتحریر کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی اداکار رابرٹ ڈونے جونیئر نے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ فالوورز بنائے تھے جب کہ گلوکارہ کیٹی پیری کے ٹویٹر فالوورز کی تعداد 7 کروڑ ہے جو ایک ریکارڈ ہے اور دوسرے نمبر پر جسٹن بیبر کے فالوورز کی تعداد 6 کروڑ سے زائد ہے۔