خوات?ن ?ووو? ?الن? س? رو?ن? پر ?ارروائ? ?ر?نگ?،وز?ر بلد?ات عنا?ت الل?

289

خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیاتی عنایت اللہ خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اگر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا تو حکومت کارروائی کرے گی۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جائے گا، اگر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا تو حکومت کارروائی کرے گی تاہم خواتین کو زبردستی ووٹ ڈالنےپرمجبور نہیں کیاجاسکتا۔

وزیر بلدیات نے بتایا کہ انتخابات میں فوج نےپولنگ اسٹیشن کےاندرکی سیکیورٹی سےمعذرت کی لیکن بلدیاتی انتخابات میں فوج کوئیک رسپانس فورس کی صورت میں موجودرہے گی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں 30مئی سے بلدیاتی انتخابات ہورے ہیں جس میں 93ہزار سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔