سند? پول?س ?? ا?م افسران ?? تبادل? اور معطل?

206

کراچی : سندھ پولیس نے اہم عہدوں پر فائز پولیس افسران کے تبادلے اور معطلی کا سلسلہ شروع کردیا ہے

     اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد سندھ پولیس میں کریک ڈاؤن سے پہلے ہی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور اکھاڑ پچھاڑکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

ایس ایس پی ساؤتھ طارق دھاریجونے 14 دن کی رخصت لے لی ہے ان کی جگہ ایس ایس پی سینٹرل چوہدری اسد کو ایس ایس پی ساؤتھ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ

ایس پی صدر رئیس عبد الغنی نے ناگریز وجوہات کے بناء پراپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے، جبکہ ان کی جگہ ایس پی صدر کا چارج ذیشان صدیقی کو دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او پریڈی جہانگیر مہر کو معطل کر کے سی پی او رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کی چند دن قبل کراچی میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں خفیہ ایجنسیوں نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ کراچی پولیس کے اہم افسران نےناجائز طریقے سے پٹرول پمپ ، ریسٹورنٹ اور شادی ہال قائم کر رکھے ہیں۔