ا?گز??? اس??ن?ل پر ?س? مل? ن? تشو?ش ?ا اظ?ار ن??? ??ا،پا?ستان

195

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات پرکسی ملک نےتشویش کااظہار نہیں کیا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ ایگزیکٹ کی تحقیقات وزارت داخلہ کامعاملہ ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت سے مذاکرات بحال نہیں ہوئے تاہم پاکستان بھارت کیساتھ اچھے ہمسائے کی پالیسی پرعمل پیرا رہےگا۔

وزیراعظم کے دورہ کرغستان کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کرغزستان کی قیادت سےدو طرفہ تعلقات پر بات کریں گےاور دونوں ملکوں کی قیادت مختلف شعبوں میں تعاون پربھی بات چیت کرے گی۔

یمن اور سعودی کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے قاضی خلیل اللہ نے بتایا کہ سعودی حکومت کو نجران میں پاکستانیو کے خیال رکھنے کا کہہ دیا ہے  جب کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس فراہمی کے انتظامات کیےجا رہے ہیں۔