?راچ?ِ ، ?س?م ح?ام ن??ن??نرز س? چور? ?ئ? گئ? جنر??رز برآمد ?رلئ?

240

کراچی: ڈائرکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی فوج کے کنٹینرز سے چوری کیے گئے لاکھوں ڈالر مالیت کے جنریٹرز برآمد کر لیے ہیں۔

ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز ذرائع کے جنریٹرز جلال آباد سے کراچی کے راستے دبئی جانے والے امریکی فوج کے کنٹینرز سے چوری کیے گئے تھے چوری کیے گئے جنریٹرز کی مالیت لاکھوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔ کسٹمز اہلکاروں نے جنریٹرز کے علاوہ 11گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ہیں اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔