اپوز?شن ن? سانح? ما?ل ?اؤن ?? ج? آئ? ?? رپور? مسترد ?رد?

201

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمودالرشید سمیت اپوزیشن ارکان نےجےآئی ٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی نشاندہی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جےآئی ٹی رپورٹ پر بحث کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر نے سانحہ کی جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 14افراد کا قاتل کون ہے؟اسےسامنے لایا جائے، جےآئی ٹی نےوزیراعلیٰ اور دیگرحکام کو کلین چٹ دی جو افسوسناک ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ کوئٹہ کا ڈی آئی جی تھا جب کہ ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی افسران بھی جےآئی ٹی میں شامل تھے

انہوں نے کہا کہ مدعیوں کی درخواست پر ہائیکورٹ کےحکم سے مقدمہ درج ہوا تاہم مدعی بیان رکارڈ کرادیتے توصورتحال ان کے لیے بہترہوتی۔

بعدازاں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جےآئی ٹی رپورٹ پراپوزیشن  ایوان سےواک آؤٹ کرگئی۔