انور س?ال ?و وز?ر داخل? سند? بنان? ?ا ف?صل?

235

کراچی: پیپلز پارٹی نے انور سیال کو وزیر داخلہ سندھ بنانےکا فیصلہ کرلیا،انور سیال فریال تالپور کے قریبی دوست ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے رکن سندھ اسمبلی اور لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سہیل انور سیال کو وزیر داخلہ سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سہیل سیال سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے انتہائی قریبی ساتھی شمارکئے جاتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وہ آج شام ساڑھے پانچ بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ کا قلمدان منظور وسان کے پاس تھا سندھ کابینہ میں ردوبدل کے باعث وزیرداخلہ کا قلمدان وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اپنے پاس رکھ لیا تھا ۔