جناح اسپتال ?ا گ?س ?ن?شن منقطع،آپر?شنز ملتو?

241

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے سب سے بڑے سرکاری طبی مرکز جناح اسپتال کا گیس کنکشن کاٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر ایس ایس جی سی نے جناح اسپتال کا گیس کنکشن منقطع کردیا ہے۔ گیس کنکشن کٹنے سے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کا کھانا بند ہوگیا ہے جب کہ گیس کی عدم فراہمی پر آپریشن بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کے باعث آپریشن کے آلات کی صفائی ستھرائی کرنے والابوائلر بھی بند ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کا گیس کنکشن عدم ادائیگی کے باعث کاٹاگیا ہے۔