حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) صدر سندھ کونسل پاک سرزمین پارٹی شبیر احمد قائم خانی نے سینئر صحافی و سرپرست دستور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ عثمان اجمیری کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد ایک سینئر مخلص اور جہاندیدہ صحافی سے محروم ہوگیا انہوں نے پوری زندگی آزادی صحافت اور عملی جدوجہد میں گزاری اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔