مقررہ قیمت سے زائد پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے پر جرمانے اور ا نتباہ

58

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اسسنٹ کمشنر سٹی محمد ابراہیم نے ڈپٹی کمشنر حیدر آباد عائشہ ابڑو کی خصوصی ہدایت پر شہر کے فردوس پیٹرول پمپ سمیت تین مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپا ماکر وہاںپیٹرولیم مصنوعات کی پیمائش میں اضافہ کرنے اور مقررہ قیمت سے زائد پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے دس ‘ دس ہزار روپے کے جرمانے عائد کرکے انہیں متنبہ کیا کہ وہ آئندہ ایسے عمل سے گریز کریں، بصورت دیگر ان پر بھاری جرمانہ اور جیل بھیجنے جیسی سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور پولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔