محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

338

کراچی: محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر میں اتوار سے گرمی کی نئی لہر آرہی ہے جبکہ شہر کا موسم آج سے ہی گرم ہونا شروع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے نوٹیفیکشن کے مطابق کراچی میں 21 تا 24 ستمبر تک درمیانے درجے کے ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ ہیٹ ویو سے شہر میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متوقع ہیٹ ویو کے دوران سمندر ہوائیں بند رہیں گی جس سے گرمی کی شدد زیادہ محسوس ہوگی۔

دوسری جانب شہر میں آج سے ہی موسم گرم اور مرطوب ہوگیا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو تنبیہ کیا ہے کہ وہ ہیٹ ویو کے دوران بلاضرورت گھروں اور دفاتر سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔