حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تھانہ مارکیٹ پولیس کی کارروائی، مین پوری کا خام مال سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار، ایس ایچ او مارکیٹ منیر احمد عباسی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی نمبرKU7825کو روک کر چیکنگ کی جس سے مین پوری کا 150کلو خام مال اور پانچ سو تیار مین پوری برآمد ہوئیں جبکہ میں سوار چار افرادکو حراست میں لے لیا ملزمان کا تعلق کراچی کے ایک بڑے ڈیلر گروپ سے ہے جو حیدرآباد کے علاوہ اندرون سندھ بھی مین پوری کا خام مال سپلائی کرتا ہے ملزمان اپنے ساتھ ایک باوردی گارڈ بھی رکھتے ہیں تاکہ پولیس کو دھوکا دیاجاسکے۔ علاوہ ازیں فورٹ پورلیس نے فیضان عرف رنگیلا نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پانچ سو مین پوری برآمد کرلی اور مقدمہ درج کرلیاتھانہ سٹی پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محمد امین ولد عبدالکریم چندریگر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے دو بوری چھالیہ کا چورا اور 150 مین پوری برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔