حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جامشورو کے گوٹھ لاکھو فقیر کی رہائشی مسمات رشیدہ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کا بااثر شخص ان کی دکان اور گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور اس کیلئے وہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس نے ہمارے آنے اور جانے کے راستے بند کردیے ہیں پولیس مذکورہ شخص کیخلاف کوئی کارروائی کرنے کو تیا رنہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم نے ایس ایس پی جامشورو سے ملنے کی کوشش کی لیکن ہمیں ان سے بھی نہیں ملنے دیا گیا ، ہم انصاف کے حصول کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں ، ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزم کیخلاف کارروائی کی جائے۔