ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان اورزمبابوےکےدرمیان ٹی ٹوینٹی سیریزکی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمٹ میں کسی ٹیم کی جیت کے متعلق کوئی مضبوط رائے قائم نہیں کی جا سکتی ہے۔
کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 6 سال بعد انٹر نیشنل ٹیم کا پاکستان آنا نہایت خوش آئند ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ایک بار پھر انٹر نیشنل کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ پاکستان میں دوبارہ انٹر نیشنل کرکٹ کے آغاز میں شہریا رخا ن نے نہایت اہم کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور محمد سمیع کو ایک بار پھر کم بیک کرنا ہوگا اور اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان ایک اچھا کھیل پیش کرے گا، پوری کرکٹ ٹیم کی کوشش ہوگی کے پاک زمبابوے سیریزکو اپنے نام کرے۔