شمال? وز?رستان م?? س???ور?? فورسز?? تاز? ?اروائ?، 16 د?شتگرد ?لا?

175

 شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 16 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

 تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کا میاب کاروائی کی جس کے نتیجے میں 16 شدت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں ۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 5 ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطا بق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کے 5 ٹھکانوں کا خاتمہ کر کے 16 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جن میں 4 غیر ملکی افراد بھی بتائے جا رہے ہیں۔