اسلام آباد اسٹیٹ ایسوسی ایشن نے حج کی سعادت حاصل کرنیوالے ممبرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا

44

اسلام آباد( نامہ نگار) اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد نے حج کی سعادت حاصل کرکے واپس آنے والے اپنے ممبرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا‘ جس میں حج سے واپس آنے والے ممبرز میں شجاع الدین‘ ملک شکیل‘ رانا غفار‘ مسعود مغل‘ پرویز قریشی‘ ملک خالد‘ چودھری محمد محسن اور چودھری محمد اکرم شریک ہوئے جب کہ ملک احسن‘ اسرار الحق مشوانی‘ رانا افتخار‘ رانا ارشد‘ شیخ سلیم‘ ذوالقرنین عباسی سمیت ایسوسی ایشن کے ایک سو سے زاید ممبرز نے عشائیہ میں شرکت کی اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے ممبرز نے تقریب منعقد کرنے پر ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود‘ فنانس سیکرٹری سید عمران بخاری اور سینئر ممبر محمد وحید کے انتظامات کو سراہا۔